ڈھیروں کمائیں، 30 ہزارپاکستانی نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 30 ہزار طلبہ کو گوگل اسکالرشپس دی جائیں گی۔ اس اسکالرشپ کے ذریعے طلبہ کو 70 ہزار سے 16 لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق، سندھ حکومت، گوگل اور ٹیچ ویلی کے درمیان معاہدہ کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں مراد علی شاہ نے 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ کو گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، اور یہ اسکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہیں، جن سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس 3 سے 6 ماہ کی مدت کے کورسز ہیں، جنہیں گوگل کے ماہرین نے تیار کیا ہے اور یہ آن لائن مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ اس اسکیم میں کم مراعات یافتہ طبقات اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کے ہر نوجوان کو مساوی تعلیمی مواقع فراہم کیے جائیں گے، اور اسکالرشپ میں کم از کم 30 فیصد خواتین کو ڈیجیٹل تعلیم کے مواقع دیے جائیں گے۔ ان اسکالرشپس سے استفادہ کرنے والے طلبہ عالمی معیار کی تربیت حاصل کریں گے اور بہترین تنخواہیں کما سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close