وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کے بیانات، وفاقی حکومت کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر محمد علی سیف کے بیانات پر جوابی ردعمل آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوبے میں مسلط سیاسی دہشت گرد حکومت سے نجات پہلی شرط ہے ،دہشت گرد خود حکومت میں ہوں تو دہشت گردی کیسے ختم ہو گی ؟وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے کو اللہ کے حوالے کرکے خود اسلام آباد میں آرام فرما رہے ہیں ۔خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور مشیروں کو بیانات، اعلانات اور تشہیری سرگرمیوں سے فرصت نہیں ،صوبے پر مسلط حکمران جماعت میں انتشار ہے، اسی لئے صوبے میں بھی انتشار ہے۔

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور انکے مشیروں کو صوبے اور اس کے عوام کے بجائے اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر زیادہ ہے،وزیر اعلیٰ ہدایات کے لیے اڈیالہ جیل کے دروازے پر بیٹھا رہے گا تو صوبہ کیسے چلے گا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close