چیئرمین پی سی بی کاپی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 10 کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کل ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کل ہوگی، مختلف فرنچائزز کے کھلاڑی ذاتی مصروفیات و نیشنل ڈیوٹی کے باعث شروع کے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے، کراچی کنگز کے 2 کھلاڑی کین ولیمسن شروع کے 3 جبکہ بنگلہ دیش کے لٹن داس پہلے 7 میچز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیوٹی کے باعث ناہید رانا کا پشاور زلمی کے شروع کے میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے، نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی بچے کی پیدائش کی وجہ سے دستیاب نہیں ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مینجمنٹ پی ایس ایل سیزن 10 کو کامیاب بنانے کیلئے پُرعزم ہے، چیئرمین پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان میٹنگ میں کاربن بوش کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close