وزیراعظم کے مشیررانا ثنااللہ نے عمران خان کو رہا کرنے کی پیش کش کر دی۔ اس پیش کش کو عمران خان اور ان کے فالوورز کے لئے عید کی خوشخبری کہا جا سکتا ہے۔
ایک نجی نیوز آؤٹ لیٹ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی 9 مئی کو پاکستان کی ریاستی تنصیبات اور قومی یادگاروں پر حملوں کے واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے رانا ثنا اللہ نے کل کہا تھا کہ اگر عدالت بانی کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔
ایک دن پہلے دیے گئے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، عمران خان کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہاتھا کہ بانی ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے ضمانت کرواسکتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے تاہم یہ نہیں بتایا تھا کہ بانی کی ایک سو نوے ملین ڈالر کرپشن کیس میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی جو درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے اس کی سماعت میں ریاست کا وکیل کیا مؤقف اختیار کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں