اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 9مئی واقعات پر اگر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو ان کی رہائی ہو سکتی ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ عدالت کو ہی کرنا ہوگا ۔حکومت کسی بھی سیاسی رہنما ءکے خلاف انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی ہے اور تمام قانونی معاملات کو آئین و قانون کے مطابق ہی نمٹایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نظر بند نہیں کیا ہوا ہے بلکہ وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے اس وقت جیل میں ہیں۔
ہم سیاسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے تھے۔عدالت اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہاکرتی ہیں تو اس پر حکومت کو کوئی اعترا ض نہیں ہوگا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان ریاست کیخلاف رویہ اپنائیں گے تو ان کی مقبولیت ختم ہو جائے گی۔رانا ثنااللہ کایہ بھی کہنا تھاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور پر پولیس اورسی ٹی ڈی کومضبوط بنانے پر زور دیاگیاتھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں