اسلام آباد: پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی۔
خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور قہقہے بھی لگائے، اس دوران صحافی نے سوال کیا ملک کے لیے بھی اکٹھے ہوں ایسا کیوں نہیں ہورہا؟صحافی کے سوال پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ضرور ہونا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں، ماضی کی راویات تھی، پارلیمنٹ کی اور پارلیمنٹیرینز کی روایات تھیں۔صحافی کے سوال پر رہنماؤں نے مزید کہا کہ’ آپ کہہ رہے ہیں ہم کوریڈور میں بھی نہ ملیں؟۔بعد ازاں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں دہشتگردی کے خلاف اتفاق ہونا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں