بڑی اپوزیشن جماعت کے ساتھ تعاون کے حوالے سے پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کا برا حال ہو گیا ہے، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے۔

’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی خلیج تھی، جمہوریت کی خاطر ہم اکٹھے بیٹھے ہیں، جے یو آئی کے ساتھ بات چیت میں بہت سفر طے کر لیا ہے۔ان سے سوال کیا گیا کہ تحریک سے پہلے حکومت نے مذاکرات کی پیش کش کی تو کیا قبول کریں گے؟اس پر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے پاس کیا اختیار ہے؟ پچھلے مذاکرات میں حکومت کہتی تھی کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروا سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پہلے بھی مذاکرات کیے لیکن ان کے پاس ہے کیا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close