ویب ڈیسک(پی این آئی) بلوچستان میں ہونے والے سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے عید کے بعد بلوچستان میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کااعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کو عید کے بعد حتمی شکل دیدی جائیگی۔ عید کے بعد ہم بلوچستان میں اے پی سی کانفرنس بلائیں گے ۔کانفرنس کی ذمہ داری لطیف کھوسہ کو دی گئی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔عدالتی فورم ہو یا عوامی اجتماع ہر جگہ کوشش کررہے ہیں۔ہم بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسیران کی رہائی کے لیے ہرممکن کوششیں کرینگے۔ملک کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے غریب ورکرز کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔فاشسٹ حکومت ہمارے ورکرز کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے۔ عید کے بعد مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔
شیئر کریں:
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں