سابق وزیراعظم کی طبعیت ناساز

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر اور ملک کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طور پر آرام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف طبیعت کی خرابی کے باعث ان دنوں مکمل ریسٹ پر ہیں، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے مسلم لیگ ن کے صدر کو ہوائی سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کا معمول ہے کہ وہ ہر بار رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزارتے ہیں اور اس بار بھی سابق وزیراعظم خواہشمند تھے کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ماہ صیام کا آخری عشرہ سعودی عرب میں ہی گزاریں تاہم ان کے معالج کی جانب سے انہیں ہوائی جہاز کا سفر کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شرف نے پیر کے روز ہونے والی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید بھی کی گئی اور قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف کی عدم شرکت پرمشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلانے والے بتائیں کہ نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟ کیا نوازشریف کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ کیا نوازشریف کے پلیٹ لٹس پھر گر گئے ہیں کہ اجلاس میں نہیں آئے؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close