عید پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان،شیڈول جاری

 

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لئے سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان ریلوے کے حوالے سے بتایا کہ پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لئے 26 مارچ کو چلائی جائے گی جو دوپہر 1 بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔

دوسری ٹرین کراچی سٹی سٹیشن سے راولپنڈی کے لئے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔یہ ٹرین مسافروں کو لے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی۔کراچی سے لاہور کے لئے تیسری عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سٹیشن روانہ کی جائے گی جو رات 9 بجے 28 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لئے روانہ کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close