آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔
7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف پر نظرِ ثانی کے لیے مشترکہ درخواستیں دائر کیں۔یہ درخواستیں 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی ہیں۔نیپرا میں سماعت کے دوران روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی اور ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں