پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے رانا احسان کی آج ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پی پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
چیئرمین بلاول بھٹو سے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیراعلی سندھ کی انسپکشن ٹیم کے انچارج وقار مہدی کی بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین کو ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو سے بلدیات کے وزیر سعید غنی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جہاں سعید غنی نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیْ۔ اس کے علاوہ معاون خصوصی رضا ہارون کی بھی بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر کراچی کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں