پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو نکالنے کی وفاقی پالیسی سے میرا اختلاف ہے اور وفاق نے مجھ سے افغان مہاجرین کو نکالنے پر بات نہیں کی۔۔۔۔۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ وفاق نے افغان مہاجرین کو نکالنے پر بات نہیں کی، افغانیوں کو اس طرح کیسے بارڈر کے اس پار پھینک دوں؟ اگر افغانی پاکستان کی نیشنیلٹی لینا چاہتے ہیں تو دے دیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ہے اور رہے گا، زبردستی افغان مہاجرین کو نہیں نکالنا چاہیے، پہلے بھی افغان مہاجرین کے ساتھ جو پالیسی اپنائی گئی وہ انسانی حقوق کے منافی تھی، افغانستان سے بات چیت کیلئے کے پی حکومت نے وفاق کو ٹی او آرز بھیجے تھے مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں