موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے اہم خبر

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دے دیا ۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں اور کہا ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز، انڈیکیٹرز کی افادیت بارے آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close