عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر و دیگر کی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔اس حوالے سے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بنائے گئے مکینزم پر عمل نہیں کر رہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 8 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا، شعیب شاہین، ابوذر نیازی اور عزیر بھنڈاری کا نام شامل ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ کو ان 8 رہنماؤں نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا، درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے، درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close