پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، جس سے شہریوں کو پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کی پریشانی ختم ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی سے منگوائے گئے جدید نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے ، نئے پاسپورٹ پرنٹرز میں 2 جدید ای پرنٹرز اور 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں۔پرنٹرز کی انسٹالیشن کے لیے غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے، ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا۔
ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ ایک گھنٹے میں ایک ہزارپاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آئندہ ماہ مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے، شہریوں کو دنیا بھر میں بروقت اور معیاری سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں