عبدالعلیم خان کو بڑا سیاسی جھٹکا، ایک اور اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

لاہور(پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے ایک اور رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوز ذرائع کے مطابق صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی کو خیرباد کہہ دیا۔ذرائع کے مطابق سردار تنویرالیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا،سردار تنویر الیاس نے اتوار کے دن گورنر پنجاب سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی،ذرائع کا مزید کہنا تھا ہے کہ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی شمولیت کی دعوت دی تھی۔

یاد رہے کہ سردار تنویر حیدر نے نو مئی کے واقعہ کے بعد تحریک انصاف سے راہیں الگ کرکے آئی پی پی جوائن کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close