اسلام آباد (پی این آئی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس سے وزارت قانون کے نمائندے کو نکال دیا گیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا، دوران اجلاس چیئرمین پی اے سی نے وزارت قانون کے نمائندے کو کمیٹی اجلاس سے نکال دیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سیکرٹری قانون و انصاف کو طلب کرلیا۔چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا وزارت قانون و انصاف کے نمائندے کی معاملے پر تیاری نہیں ہے، ہم نے بار بار کہا کہ پی اے سی میں مکمل تیاری کرکے آیا کریں۔
کمیٹی نے اسٹیٹ لائف میں غیر قانونی تعیناتیوں کا آڈٹ پیرا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریفر کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں