تحریک انصاف اور جے یو آئی کے رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کے درمیان ملاقات جاری ہے، ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں اسد قیصر کی رہائیش پر ہو رہی ہے۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور جے یو آئی کی جانب سے مولانا غفور حیدری اور کامران مرتضی شریک ہیں۔تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں اسد قیصر کے لاج پر ہو رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ بانی تحریک انصاف کے پیغام سے جے یو آئی کے رہنماؤں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ ملاقات میں اپوزیشن گرینڈ الائنس سے متعلق بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

تحریک انصاف اورجمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات طے تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close