پی ٹی آئی رہنما کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )رہنما سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ معطل کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے ٹی سی کے جاری وارنٹ معطل کردیئے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ الزام ہے کہ تھانے پر حملے میں ملوث تھا، چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ تو آپ پھر ایسے نہ کریں ناں،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے بولتے بہت ہیں،عدالت نے سماعت 2ہفتے تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close