چینی کی قیمت 2 صوبائی دارالحکومتوں میں 10 روپے فی کلو بڑھ گئی

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور اور خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں رمضان المبارک کے دوران چینی 10 روپے مہنگی ہو گئی۔

لاہور میں ایک بار پھر چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی قیمت 10 روپے فی کلو اضافے کے بعد 170 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ایک بیان میں صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر کا کہنا ہے کہ شوگر ملز اور ڈیلرز کارٹل کو توڑا نہیں جا سکا، جس کے باعث صورتِ حال تشویش ناک ہے اور چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز اور مشروبات بھی مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔

عارف گجر کا کہنا ہے کہ ہم 2 ماہ سے شور مچا رہے ہیں لیکن انتظامیہ اور حکومت خاموش ہے۔لاہور میں مرغی بھی مہنگی، مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت بھی 700 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔مارکیٹ میں بکرے کا گوشت ڈھائی ہزار روپے کلو اور بیف 1400روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ چکن کا سرکاری ریٹ 595 روپے کلو، بیف کا سرکاری نرخ 800 اور مٹن کا سرکاری نرخ 1500 روپے کلو مقرر ہے۔

پشاور میں بھی چینی مہنگی،ادھر پشاور میں بھی 15 دنوں میں فی کلوگرام چینی کی پرچون قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ریٹیل مارکیٹ میں فی کلوگرام چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، رمضان سے پہلے فی کلو گرام چینی کی قیمت 160 روپے تھی۔صدر شوگر ڈیلرز نے بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت 167 روپے تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے کہ 2 دن پہلے چینی کی فی کلو گرام قیمت 165 روپے تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close