مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق سینیٹر زاہد خان کو پارٹی میں شمولیت پر نیک تمناؤں کا خط لکھا ہے۔
نواز شریف نے زاہد خان کو خط کے ذریعے کہا کہ آپ کو شمولیت اور ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری نامزد ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ دعا گو ہوں اللّٰہ آپ کو نئی ذمے داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں