بانی کے ساتھی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان داغ دیا۔پی ٹی آئی کے بانی کی سابق حکومت میں مشیر برائے بحری امور محمود مولوی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا سابق مشیر اور رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلئے متحرک ہے۔ سینئر سیاستدان محمود مولوی کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ نئی جماعت کے قیام پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ نئی سیاسی جماعت کبنانے کے لئے محمود مولی اپنے ساتھیوں اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے کافی عرصہ سے مشورے کر رہے ہیں۔ محمود مولوی کی اہم سیاسی رہنماؤں سے مشاورت اب بھی جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ محمود مولوی چند دنوں میں نئی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کی تیاری میں مصروف ہیں،محمود مولوی کی قیادت میں نئی جماعت میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت متوقع ہے۔ محمود مولی پہلے جہانگیر ترین کے ساتھ استحکام پاکستان پارٹی ن بنانے میں شامل رہے تھے۔ استحکام پاکستان پارٹی گزشتہ سال 8 فروری کے الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ محمود مولی اس پارٹی کے صوبہ سندھ کے صدر تھے، انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
محمود مولوی کا کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ نے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفیٰ دیا ہے،انہوں نے اس موقع پرمزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ اس سے قبل مئی2023 میں محمودمولوی نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی سینئر نائب صدارت اور قومی اسمبلی سے یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیاتھاکہ کوئی بھی وجہ ہو فوج سے لڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں