پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا

لاہور(پی این آئی)جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 10.55 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 10.18 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی ۔

فروری میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 1.14 ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جو جنوری کے مقابلہ میں 18 فیصد کم اور گزشتہ سا ل فروری کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے،جنوری میں ملک میں 1.38 ملین ٹن اور گزشتہ سال فروری میں 1.12 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں پٹرول کی فروخت کاحجم 4.93 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل 4.49 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کاحجم 0.46 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی کپتان روہت

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close