وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو پانچ ہزار اور دس ہزار امدادی رقوم کیش دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے ڈیجیٹل ویلٹ سے ادائیگی کی جائے گی۔
حکومتی امدادی پیکج سے 40 لاکھ خاندانوں کے 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے، 40 لاکھ لوگوں کو ڈیجیٹل والٹ سے ادائیگی کی جائے گی۔
امدادی رقوم حاصل کرنے کے لیے شہریوں کی بینظیر انکم سپورٹ یا احساس پروگرام سے رجسٹریشن ہونا ضروری ہے، اگر ان دونوں سکیموں میں رجسٹریشن نہیں تو پھر اپنے علاقے کے یونین کونسل آفس میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
شہریوں کو سکیم کے لیے رجسٹریشن کو چیک کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070 پر بھیجنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں