پی ٹی آئی کے 52 کارکنان کی رہائی کی روبکارجاری

 

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 52 کارکنان کی رہائی کی روبکارجاری کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کی گزشتہ روز ضمانتیں منظور ہوئیں تھی، کارکنان پر 26 نومبر احتجاج کے باعث مقدمات درج ہیں۔ تھانہ ترنول کے مقدمہ میں گرفتار 52 کارکنان کی روبکار جاری کر دی گئی ہے۔

تھانہ کھنہ، تھانہ کوہسار کے مقدمات میں بھی 3 کارکنان کی روبکاریں جاری کی گئی ہیں۔ اڈیالہ جیل میں گرفتار کارکنان کی رہائی آج ہی متوقع ہے جبکہ اٹک و جہلم جیل میں قید کارکنان کی کل رہائی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close