بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں آج اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات متوقع ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا دن ہے، بانئ پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ آج ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گے۔ملاقات کرنے والوں میں بانئ پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر بھی ان سے ملاقات کریں گے۔
ان کے علاوہ بانئ پی ٹی آئی سے نعیم حیدر پنجوتھا، خالد یوسف چوہدری اور فیصل چوہدری بھی ملاقات کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں