اس سال فطرانہ کتنا ہو گا؟ روزہ چھوڑنے کے فدیہ کی رقم کا اعلان بھی کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) معروف مذہبی سکالر اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی، مفتی منیب الرحمٰن نے موجودہ سال کے لیے فطرانہ اور فدیہ کی کم از کم رقم کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق فی فرد کم از کم رقم 240 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں، مفتی منیب الرحمٰن نے زور دیا کہ صاحبِ استطاعت افراد کو اپنے مالی وسائل کے مطابق فطرانہ، فدیہ اور کفارہ ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے فطرانہ، روزے کے فدیہ اور روزہ توڑنے کے کفارہ کی وضاحت بھی کی۔ مفتی منیب کے مطابق، گندم کے آٹے کے حساب سے فدیہ 240 روپے فی فرد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جو کے حساب سے فدیہ 700 روپے ہے۔ عمدہ کھجوروں کے لیے فدیہ 4000 روپے اور اعلیٰ معیار کی کشمش کے لیے فدیہ 6400 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مفتی منیب الرحمٰن نے وضاحت کی کہ روزہ توڑنے کا کفارہ (جیسے کہ جان بوجھ کر کھانے یا پینے کی صورت میں) 60 مستحق افراد کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close