ویب ڈیسک(پی این آئی) صدر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنمامحمود مولوی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محمود مولوی نے اپنے استعفے کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی پی سندھ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کی قیادت کے لئے بہترین مستقبل کی دعا بھی کی۔محمود مولوی نے اپنے استعفے میں مزید کہا کہ وہ آئی پی پی کے تمام اراکین کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے اور پارٹی کی ترقی کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔محمود مولوی کی اس پیشرفت کے بعد آئی پی پی سندھ کے اراکین میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ استعفیٰ پارٹی میں موجود اندرونی اختلافات کی غمازی کرتا ہے یا ذاتی وجوہات کی بناء پر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں