گاڑی پر فائرنگ سےاہم رہنما جاں بحق

 

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) وڈیرہ غلام سرور جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے وڈیرہ غلام سرور ساتھی سمیت جاں بحق ہوئے جبکہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔افسوسناک واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close