وفاقی کابینہ کے نئے وزرا کی تقریب حلف برداری ہوئی، 12 وفاقی وزرا اور 9 وزرائے مملکت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 3 مشیروں کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پرویزخٹک، محمدعلی اور توقیر حسین شاہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
تینوں مشیروں کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، کابینہ ڈویژن نے 4 معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ہارون اختر، حذیفہ رحمان، مبارک زیب اور طلحہٰ برقی معاون خصوصی ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں