اسلام آباد(پی این آئی ) خیبر پختونخوا سے اے این پی کے زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے اہم ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل احسن اقبال،انجئینر امیر مقام ،انوشہ رحمان،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میاں نواز شریف سے ملاقاتیں ہوئیں۔ مسلم لیگ کے صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا، احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق عید کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں مزید جلسوں پر مشاورت کی گئی،میاں نواز شریف نے پارٹی کو فعال کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان انتخابات پر پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ نون کی کے پی کے تنظیم نے نواز شریف کو گلگت بلتستان انتخابات بارے بریفنگ دی۔ کے پی کے کے رہنماؤں نے نواز شریف کو کے پی کے اضلاع کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا۔
کے پی کے سے اے این پی کے زاہد خان نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ صوبائی صدر امیر مقام نے زاہد خان کی ملاقات نواز شریف سے کروائی۔ زاہد خان نے پارٹی صدر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ زاہد خان نے نون لیگ کو کے پی میں فعال کرنے کے لئے تجاویز دی۔نواز شریف نے زاہد خان کا خیر مقدم اور پارٹی کو منظم کرنے کا عندیہ دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں