بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری؟ خبرآ گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ یکم مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہا ہے جو کہ 01 مارچ تک بالائی علاقوں میں موجود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے اور بعض میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔جمعے کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پو ٹھو ہار اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close