عظمیٰ بخاری نےکے پی حکومت کو چیلنج کر دیا

 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت صرف اپنے 10 منصوبے بتادے ہم پنجاب میں انکی تشہیر خود کرینگے۔ پنجاب حکومت کی میڈیا کمپئین گراؤنڈ رائیلٹی پر مبنی ہے۔جن کی اپنی کارکردگی صفر ہے انہیں پنجاب حکومت پر بات کرتے شرم آنی چاہیے۔کے پی کا 12 سال سے سارا خزانہ دھرنے، احتجاج اور لانگ مارچ کی نذر ہورہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ “بھائی! آپ پھر آگئے پنجاب پر بات کرنے، آخر اپنی حکومت کی کارکردگی کب بتائیں گے؟ نام نہاد ترجمانوں کی جانب سے صرف پنجاب کو ہدف بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس اپنی حکومت کی کارکردگی بیان کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ جن کی پوری کارکردگی صرف ڈرامے بازی، پھیکی بڑھکوں اور ملک کے خلاف سازشوں پر مبنی ہو، وہ بھی پنجاب پر بات کریں گے، واہ!”

وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب نے عملی طور پر نتائج دیئے ہیں، اسی لیے عوام کو ترقی اور خوشحالی نظر آرہی ہے۔ مریم نواز کی قیادت میں ایک سال کے مختصر عرصے میں پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے پنجاب حکومت کی میڈیا کمپین کو حقیقت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تشہیری مہم کا ہر پہلو پنجاب کی گراؤنڈ ریئلٹی سے ہم آہنگ ہے۔12 سال سے خیبرپختونخوا کا خزانہ دھرنوں، احتجاج اور لانگ مارچ پر خرچ ہو رہا ہے۔”انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا، “اگر خیبرپختونخوا حکومت اپنے 10 ترقیاتی منصوبے بتا دے، تو ہم خود ان کی تشہیر پنجاب میں کریں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت الزامات کی سیاست چھوڑ کر اپنی عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close