راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جن کو پارٹی سے نکال دیا ان کی واپسی نہیں ہوگی۔
سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایات ہیں کہ پارٹی کے اندر رہ کر جو لوگ پارٹی پر حملہ آور ہیں ان پر سخت کارروائی کریں، جنید اکبر پر عمران خان کو بھرپور اعتماد ہے، جن کے پاس حکومتی عہدے ہیں وہ پارٹی عہدے چھوڑ دیں تاکہ جنید اکبر صحیح طریقے سے پارٹی کو منظم اور تنظیم سازی کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عالیہ حمزہ اور شعیب شاہین کو پورے ملک میں یوسی لیول تک پارٹی آرگنائز کرنے کی ذمہ داریاں دے دی ہیں، جن لوگوں کو جماعت سے نکالا گیا ٹھوس وجوہات پر نکالا گیا ہے، شیر افضل مروت کی واپسی نہیں ہوگی، جس نے پارٹی میں آنا ہے وہ زبان کو لگام دے، 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت پارٹی سے رابطہ منقطع کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کو صفائی کا ایک اور موقع دیدیا۔اسی طرح بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی اپنے بیٹوں سے بھی بات ہوئی، عمران خان بلکل صحت مند ہیں، وہ اپنے بارے میں تشویشناک خبروں پر ہنس رہے تھے، عمران خان بلکل صحت مند ہیں، سورسز شیطانیاں کرتے ہیں، لوگوں کو چاہیے کہ اس طرح کی خبریں نہ پھیلایا کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں