ویب ڈیسک (پی این آئی) کریکٹرسرٹیفکیٹ کا طریقہ کارتبدیل،اب کریکٹر سرٹیفکیٹ میں بے گناہ افراد کا مجرمانہ ریکارڈ کو چھپانے کے لیے ویری فیکیشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے کیسز کے متعلق کوئی رپورٹ سی پی او دفتر کو نہیں بھیجی جائے گی، کریکٹر سرٹیکفیٹ میں ریکارڈ نئے پیٹرن کےمطابق خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔15مختلف کالمز رکھے گئے ہیں جس کے مطابق کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اپڈیٹ کیا جائے گا۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ تفتیش کے دوران بےگناہ،مقدمہ خارج ہونے،عدالت میں صلح نامہ پر بری ہونے پر ملوث نہیں کے ریمارکس دیئے جائیں،عدالت میں ٹرائل کے دوران بےگناہ،سماعت مکمل ہونے کے بعدکیس میں بری ہونے پر بھی ملوث نہیں کے ریماکس دیئے جائیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمات زیرسماعت پر انڈر ٹرائل،پولیس اشتہاری پر پولیس کو مطلوب اور عدالتی اشتہاری کو عدالت کو مطلوب کے ریمارکس شامل کئے جائیں گے،عدالتی احکامات کےبعد پی آئی ٹی بی نے سافٹ وئیر کواپڈیٹ کردیا،آئی جی پنجاب کے حکم پر ترامیمی مراسلہ تمام متعلقہ افسران کوجاری کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں