چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اہم یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(پی این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے آج پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی، پی ٹی آئی رہنمؤں نے چیف جسٹس ہاؤس اسلام آباد میں جسٹس یحیٰی آفریدی سے ملاقات میں نظام انصاف میں بہتری سے متعلق تجاویز دیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی وفد بھی چیف جسٹس سے ملاقات کرچکا ہے۔تحریک انصاف رہنماؤں چیف جسٹس سے ملاقات میں کئی مطالبات بھی پیش کیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کرانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں میں عمرایوب، بیرسٹرگوہر، علی ظفر، لطیف کھوسہ، بابراعوان،شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا شامل تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ چیف جسٹس سے کہا آپ کی عدالت کے حکم کو کوئی آرڈر نہیں سمجھتا۔ ارکان اسمبلی اور اہلخانہ پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ جیل مینوئل اور قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ بانی اور بشریٰ بی بی کے مقدمات کی تاریخیں نہیں بتائی جاتیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی سہولت نہیں دی جا رہی ۔۔ سینیٹ الیکشن سمیت عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ چیف جسٹس کو کہا عدلیہ کو پروٹیکٹ کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ ملاقات میں ہم نے مسنگ پرسنز کا معاملہ بھی اٹھایا، یہ معاملہ اٹھایا کہ وکلاء کو بانی اور اہلیہ سے دوررکھا جاتا ہے، ہم نے بتایا کہ بلوچستان میں بھی حالات کشیدہ ہیں، جب قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تومعاملات کیسےآگےبڑھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو باور کرایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں نہیں ہیں، ہم نے پروڈکشن آرڈر پر بات کی کہ عمل نہیں ہوتا ، وکلاءکو ڈرانے، دھمکانےکا معاملہ بھی چیف جسٹس کے سامنے اٹھایا، پولیس گردی کا معاملہ بھی چیف جسٹس پاکستان کے سامنے رکھا۔ ہم نےکہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے اور نہ ہی ڈھیل چاہیے۔

چیف جسٹس کو بتایاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مقدمات کی تاریخیں نہیں بتائی جاتیں، مقدمات کی سماعت کی تاریخیں تبدیل کر دی جاتی ہیں، بابراعوان نے کہا ہمارے مختلف لیڈروں کے اوپن ٹرائل ہوئے تھے، جیل ٹرائل نہیں ہوئے، ملٹری کورٹس کے حوالے سے سلمان اکرم راجا نے تفصیلی بات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close