خیبرپختونخوا ،سیکیورٹی فورسز کارروائیاں،6 خوارج مارے گئے

 

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close