انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں مسائل پر نادرا کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔ ترجمان نے کہا شہریوں کو بائیومیٹرک تصدیق میں پیش آنے والے مسائل نادرا کی وجہ سےنہیں ۔
ترجمان نادرا کے مطابق ویریسس سافٹ ویئر سےشناخت کی تصدیق کی سہولت تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کےپاس موجود ہے۔ بینک اور مالیاتی ادارے ضرورت پڑنے پر نادرا کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے موبائل کمپنیزکے ساتھ مل کرنادرا کی مدد سےتصدیق کا نظام وضع کیا ہوا ہے۔ شہری موبائل کمپنیزکسٹمر سروسزسینٹریا منتخب فرنچائزیزپرتصدیقی سہولت حاصل کرسکتےہیں۔
موبائل صارفین کسی بھی مسئلے کی صورت میں پی ٹی اے کو شکایت کر سکتےہیں۔ نادرا ۔ اسٹیٹ بینک اور پی ٹی اے کے ساتھ مل کر چہرے کی شناخت سے تصدیقی نظام متعارف کرا رہا ہے۔
منظوری کی کارروائی مکمل ہوتے ہی نادرا یہ سہولت تمام بینکوں اور ٹیلی کام اداروں کو فراہم کردےگا۔ نادرا کا نظام بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں