اسلام آباد (پی این آئی) سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سیکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آگئی جبکہ منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم جیل سے مبینہ طور پر فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے نعمان نامی ملزم کو پیشی کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا، متعلقہ عملہ ملزم کو جیل عملے کے حوالے کرکے گیا لیکن گنتی پر ملزم غائب پایا گیا۔ ملزم کے مبینہ فرار اور غائب ہونے پر جیل میں کھلبلی مچ گئی، جیل انتظامیہ ملزم کے غائب ہونے پر خاموش رہی۔جبکہ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چھان بین شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں