پی ٹی آئی میں اختلافات شدید ہو گئے

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں، پارٹی کے صوابی گروپ اور یوتھ گروپ نے جنید اکبر کو بطور صوبائی صدر اب تک قبول نہیں کیا۔

روز نامہ امت نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنید اکبر کا بطور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) عہدہ بھی پی ٹی آئی کے مختلف دھڑوں کو کھٹکنے لگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے جنید اکبر کی کارکردگی پر گہری نظر رکھ لی ہے اور کسی بھی کمزوری کی صورت میں مخالف دھڑے متحرک ہونے کو تیار ہیں۔ پارٹی کے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ممبران کو بھی جنید اکبر کی کارکردگی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام دھڑوں نے صرف بانی تحریک انصاف کے فیصلے کی وجہ سے جنید اکبر کو قبول کیا ہے۔

قبل ازیں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے لئے وقاص اکرم پی ٹی آئی کے واحد امیدوار تھے تاہم بانی تحریک انصاف کے فیصلے کے بعد جنید اکبر کو اس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا، جس کے بعد حکومت نے انہیں نوٹیفائی کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close