7 ملکوں سے مزید پاکستانی بے دخل

اسلام آباد (پی این آئی) جرمنی، فرانس، کمبوڈیا اور برازیل سمیت 7 مختلف ممالک سے مزید 20 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق برازیل میں 4 پاکستانیوں نے اگلی پرواز پر جانے سے انکار کیا اور امیگریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست کی لیکن انہیں بے دخل کردیا گیا جب کہ کراچی پہنچنے پر انہیں حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا۔امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں بلیک لسٹ 4 اور پاسپورٹ گم ہونے پر ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فرانس میں ایک پاکستانی نے ایمرجنسی دستاویزات پر ازخود واپس بھیجنے کی درخواست کی جب کہ کمبوڈیا، عمان اور جرمنی میں سفری دستاویزات گم ہونے پر 3 پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹس پر واپس بھیجا گیا۔عمان میں دائرہ کار سے ہٹ کر کام کرنے پر 2، امارات میں مفرور 4 افراد کو بے دخل کیا گیا جب کہ دبئی پلٹ ایک شہری کا نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ میں پایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close