چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹایا جائیگا یا نہیں ؟ فیصلہ آ گیا

 

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی اپیل کی منظورکرلی۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا، وفاقی حکومت نے سنگل بنچ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سنگل بنچ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا ۔

وفاقی حکومت نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا، حکومت کا موقف درست طریقے سے سنا ہی نہیں گیا تھا۔

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو قانون کے مطابق لگایا گیا، کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور اپیل منظور کرے۔

عدالت نے اپیل پر فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعدفیصلہ سناتے ہوئے اپیل کو منظورکرلیا اور چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، سنگل بنچ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close