اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان قید سے جلد رہا ہوگا۔وہ ضمیر کا قیدی ہے۔
حکمران ملک میں خانہ جنگی اور فساد شروع کرنا چاہتے ہیں۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو چیف آف آرمی سٹاف کو خط لکھے ہیں وہ ملکی استحکام اور اس کی بقاء سے وابستہ ہیں۔ موجودہ حکمران تحریک انصاف اور فوج کے درمیان تصادم کرانا چاہتے ہیں۔پاکستان کو اس میں عدم استحکام سے دو چار کرنا عالمی سازش کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ مصلحت پسندی سے کام لیں۔عمران خان کو غیر مشروط رہا کیا جائے۔26 نومبر اور 9 مئی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں۔ملک کے اندر اگر خانہ جنگی شروع ہو گئی تو پھر حالات کو کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں