اسد قیصر کوبڑا ریلیف مل گیا

 

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سابق اسپیکر اسد قیصر عدالت میں پیش ہوئے۔اسد قیصر نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہا ہوں۔ اور اس رمضان المبارک میں بھی عمرہ پر جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس لیے کیس کی تاریخ رمضان المبارک کے بعد دی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل آفس سے پوچھتے ہیں کہ رپورٹ آئی کہ نہیں۔ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں وقت دیا جائے جلد رپورٹ جمع کرائیں گے۔عدالت نے اسد قیصر کو 8 اپریل تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کرم واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ امن و امان کی بحال ریاست کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان پالیسی نئے سرے سے بننی چاہیے۔ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر نئی پالیسی بنانا ہو گی۔ اس وقت ملک میں کوئی قانون نہیں اور لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ جس اسمبلی کی خود کوئی حیثیت نہیں اس سے قانون سازی کی جا رہی ہیے۔ جعلی اسمبلی سے قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close