اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطے، عمر ایوب کا مؤقف آ گیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں پولیس گردی عروج پر ہے، بشریٰ بی بی اور بانیٔ پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقاتیں روک دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رول آف لاء نہیں ہے، ہم اپنے قید ساتھیوں کی رہائی کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں، پی ٹی آئی شفاف انتخابات چاہتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لوگ پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں، 29 ارب ڈالرز ملک سے باہر چلے گئے، پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلہ کاٹا جاچکا ہے۔

عمر ایوب نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سویلین کیسز سویلین کورٹس میں ہونے چاہئیں، ہماری حکومت آئے گی تو 26 ویں آئینی ترمیم واپس کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close