فواد اور شعیب شاہین جھگڑا، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا ردعمل سامنے آ گیا

 

اسلام آباد: فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کور کمیٹی نے اسے فواد چوہدری کا مجرمانہ اقدام قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نےفواد چوہدری اور پارٹی کے وکیل رہنما شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پربیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کاحملہ ایک مجرمانہ اقدام ہے اور ماضی میں بھی ایسےکئی واقعات فوادچوہدری سےمنسوب ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی فواد چوہدری کےنفرت انگیز رویے کی مذمت کرتی ہے اور شعیب شاہین کی مکمل سپورٹ اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کسی فورم پرخود کو پی ٹی آئی کے نمائندےکے طور پر پیش کرنےکے مجاز نہیں ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں پیشی کے دوران شعیب شاہین اور فواد چوہدری میں جھگڑا ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close