بونیر (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ہدایت کی ہے کہ بعض پی ٹی آئی رہنما الزام تراشیاں بند کریں، اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو میرے پاس لے کر آئیں۔
میدیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس کسی بھی قسم کے ثبوت ہیں تو میرے پاس لے کرآئے اس پر ایکشن لیا جائے گا کیوں کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، تحریک انصاف ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے کبھی کسی کوتشدد پر نہیں اکسایا اور ہم تمام مسائل کا حل خوش اسلوبی سے ڈھونڈنا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ ہم نے پارلیمان چلانے کیلئے کوششیں کیں لیکن سپیکر قومی اسمبلی کا رویہ امتیازی ہے بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا، اس کے علاوہ حکومت کے خلاف بھی ہماری ایک لمبی چارج شیٹ ہے، حکومت نے ہمارے مذاکراتی عمل کو کمزوری سمجھا، سیاسی مسائل کا حل اس طرح ڈھونڈیں تو موقع ضائع ہوجاتا ہے، کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ خلیج پیدا ہو، تاہم پی ٹی آئی باقی جماعتوں کے ساتھ مل کر جہدوجہد جاری رکھے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ہماری پارٹی چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کے لیے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے، موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران اپنی آئینی مدت پوری کر چکے ہیں، الیکشن کمیشن سے انٹرپارٹی انتخابات کے کیس سے متعلق استدعا کی ہے کہ دلائل سے پہلے ہمارا ریکارڈ بازیاب کروایا جائے، پانچ میں سے چار درخواست گزاروں نے انٹرا پارٹی انتخابات میں کسی طور پر حصہ نہیں لیا تھا جبکہ پانچواں درخواست گزار جو اکبر ایس بابر کا ساتھی ہے اسے پارٹی سے بہت عرصہ قبل نکالا جا چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں