جلاﺅ گھیراﺅ واحتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنماء اشتہاری قرار

اسلام آباد (پی این آئی)انسداد دہشتگردی اسلام آباد نے جلاﺅ گھیراﺅ و احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنماء عامر مغل کو اشتہاری قرار دیدیا۔

عدالت نے عامر مغل کی مسلسل غیر حاضری پر انہیں اشتہاری قرار دیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی قیادت پر احتجاج اور جلاو گھیراو کیسز کی سماعت کی،کیس کی سماعت کرتے ہوئے جج نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی رہنماءعامر مغل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔بعدازاں عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری اورعامر مغل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہو گی۔ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ سنگجانی میں 2022 سے مقدمہ درج ہے۔قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جج نے کہا کہ تمام ضمانتوں کو دیگر ملزمان کی ضمانتوں کے ساتھ اکٹھا سنیں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت28 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ دریں اثناء انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے دہشتگردی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5 اکتوبر جلاو گھیراو کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close