بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ان کے خلاف 9 مئی کا کوئی کیس نہیں چلا، آج بھی سرکاری گواہان کو پیش کیا گیا۔فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاست سے آئین اور قانون کے مطابق انصاف مانگتے ہیں، ثناء اللّٰہ مستی خیل کو سیاسی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں